ہفتہ 10 جون 2023 - 12:39
علامہ شیخ غلام حسین نجفی کی پہلی برسی کی مناسبت سے بڈگام میں مجلسِ عزا کا اہتمام

حوزه/ مرحوم و مغفور حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسین نجفی الکشمیری (ر) کی پہلی برسی کے موقع پر وادی بڈگام میں مجلسِ عزا منعقد کی گئی جس میں بڈگام کشمیر کے مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام بارگاہ خندہ بڈگام میں مرحوم حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسین نجفی الکشمیری (طاب ثراہ) کی پہلی برسی کی مناسبت پر ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء اور ذاکرین حضرات سمیت مؤمنین کرام نے کثیر تعداد میں شرکت فرما کر مرحوم شیخ صاحب (ر) اور دیگر علاقائی علماء کو ان کی مذہبی اور ثقافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔

علامہ شیخ غلام حسین نجفی کی پہلی برسی کی مناسبت سے بڈگام میں مجلسِ عزا کا اہتمام

مجلس سے خطاب میں حجت الاسلام والمسلمین مولانا اقبال حسین میر نے مرحوم شیخ غلام حسین نجفی (ر) کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے ذریعے انجام پانے والی سماجی خدمات کا ذکر کیا اور ان کی مذہبی اور ثقافتی مشقتوں کو مؤمنین کے درمیان بیان فرمایا۔

علامہ شیخ غلام حسین نجفی کی پہلی برسی کی مناسبت سے بڈگام میں مجلسِ عزا کا اہتمام

آخر میں ذاکرین حضرات نے اپنے مخصوص انداز میں مرثیہ خوانی کی اور ذکر اہل بیت علیہم السلام انجام دیا جن میں ذاکر علی محمد قاسمی، ذاکر ڈاکٹر منظور اور ذاکر غلام محمد درگنڈ سر فہرست شامل تھے۔

علامہ شیخ غلام حسین نجفی کی پہلی برسی کی مناسبت سے بڈگام میں مجلسِ عزا کا اہتمام

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha